کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 55 لاکھ ڈالرزکی کمی ہوگئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق8 نومبر 2019 کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15ارب 51 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر 15 ارب 50 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گئے۔مرکزی بینک کے ذخائر3کروڑ97 لاکھ ڈالرزبڑھ کر8 ارب 39 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز ہوگئے ۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب10کروڑ51لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔