کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 63کروڑ79لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20مارچ کوختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب74کروڑ30لاکھ ڈالرسے گھٹ کر18ارب10کروڑ51لاکھ ڈالر رہ گئے ۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر69کروڑ4لاکھ ڈالرزکی کمی سے 11 ارب 98 کروڑ92لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ 25لاکھ ڈالرکے اضافے سے 6 ارب 6 کروڑ34لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب 11 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرض ادائیگیوں کے باعث ہوئی ہے ۔