لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ زیبا بختیار نے انسٹاگرام پر اپنے جعلی اکائونٹ کا سکرین شارٹ شیئر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے ہی یہ اکائونٹ بنایا گیا ہے انہیں نہیں معلوم کہ یہ اکائونٹ کس نے بنایا ہے اس لیے ان کی اپنے مداحوں سے اپیل ہے کہ اس اکائونٹ کو فالوو نہ کریں کیونکہ یہ جعلی ہے اور اس سے جاری ہونے والی کسی بھی پوسٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔