کوئٹہ (آ ن لائن)ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتیں عوام کے خون پسینے کی کمائی کو مال مفت دل بے رحم کی طرح اڑاتی تھیں،موجودہ عوام دوست حکومت نے غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی غریب دوست حکمت عملی،کوششوں، شب وروز کی محنت سے بچائے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں عوام کی خون پسینے کی کمائی کو مالِ غنیمت اورمال مفت دل بے رحم کی پالیسی کے تحت اڑا دیا جاتا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست حکومت نے اپنے 2 سالہ اقتدار میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی غریب دوست حکمت عملی، کوششوں، شب وروز کی محنت سے بچائے ہیں ۔ انہوں نے تفصیل شیئرکی جس کے تحت ریکوڈک 7 ارب ڈالر = 1100 ارب روپے ،کارکے 1.5 ارب ڈالر = 240 ارب روپے ، جی آئی ڈی سی = 400 ارب اور آئی پی پی کے تحت 604 ارب روپے بچت کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچائی گئی 2344 ارب روپے کی ۔ یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ڈیویلپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے ۔ عوام کی محنت کا پیسہ انشا اللہ تعالی اسی طرح عوام پر ہی خرچ ہوتا رہے گا۔