اسلام آباد( آن لائن )وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 2 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دورا ن7 ارب 37 کروڑ روپے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پوسٹ گریجوایٹ سنٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایگری کلچر ہیلتھ سائنس کے لئے 17 کروڑ 58 لاکھ، کمپیٹیٹو ریسرچ پروگرام کے لئے 26 کروڑ 90 لاکھ، سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے لئے 15 کروڑ، پی ایس ٹی سی گوادر کے لئے 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔