پشاور(سٹاف رپورٹر) سانحہ یکہ توت شہدا ء کی رسم چہلم آج ادا کی جائیگی ، سانحے میں اے این پی رہنما بیرسٹر ہارون بلورسمیت 22نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا ، تاہم تحقیقات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔پولیس نے بھی خود کش حملے میں کو ئی پیش رفت نہ ہونے کا اقرار کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ یکہ توت کے بارے میں مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے ، خودکش حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔