لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کا مذاق اْڑانے والوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے ۔آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کی ہمیشہ تذلیل کی جاتی ہے ۔ ایسے افراد جو اپنے سانولے رنگ اور موٹے جسم کو شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں میں ہمیشہ اْن کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی ، اْن کا کہنا ہے کہ سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے ۔ایک ویڈیو میں اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں۔