سانگھڑ(نامہ نگار) سانگھڑ کے نواحی علاقے جھول میں 177 غیر مسلم مرد، خواتین اور بچے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ۔ جھول میں مدرسہ احسن التعلیم میں 177 غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کرلیا، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام افراد نے اسلام کی تعلیمات و حقانیت سے متاثر ہوکر اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق ممبر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاتار کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، اس موقع پر سیلانی ویلفیئر اور النور ویلفیئر آٰرگنایزیشن کی جانب سے نو مسلموں کو راشن و نقد رقم دی گئی۔ اس موقع پر علاقے میں خوشی کا سماں تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے نو مسلموں کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی،۔نو مسلموں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے مسلمان ہوئے ہیں۔