کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس 399.15پوائنٹس کے اضافے سے 34749.57 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور65.35فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 60 ارب 74کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی149.52فیصد زائد رہا۔کے ایس ای100انڈیکس 34400،34500،34600اور34700کی نفسیاتی حدیں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں تیزی کا رجحان آخرتک برقرار رہااورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس399.15پوائنٹس کے اضافے سے 34749.57پوائنٹس ہو گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر355کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ106میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثناگزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید163.20روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے بڑھ کر 163.80روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید163روپے اور قیمت فروخت163.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید180روپے سے گھٹ کر179.50روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید201روپے اور قیمت فروخت 203روپے برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اور قیمت فروخت42.80روپے سے گھٹ کر42.75روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.30روپے سے گھٹ کر43.25روپے اور قیمت فروخت43.80روپے سے گھٹ کر43.75روپے ہوگئی ۔