لا ہو ر ( میاں رؤف) ہا ئی سکیو ر ٹی جیل سا ہیو ال کے وارڈرز اور محکمہ جیل خا نہ جا ت کے درمیان جا ری تنا ؤ میں اضافہ ہوگیا، 4 روز سے احتجا ج اورہڑ تا ل کر نے والے مزید 100 وارڈرز کے پنجاب کی مختلف جیلو ں میں تبا دلے کر دئیے گئے ، تا ہم وا رڈرز نے با غیا نہ رویہ اپنا تے ہو ئے نہ صر ف تبا دلو ں کے احکا ما ت ما ننے سے انکا ر کر دیا بلکہ اپنے غیر قا نو نی مطا بات پر ڈٹ کر ہڑتا ل جا ری رکھے ہو ئے ہیں ،جیل سپر ینٹنڈ نٹ کی جا نب سے ڈی پی او سا ہیو ال کو ان کے خلا ف مقدمہ درج کر نے کی درخواست کا حربہ بھی کارگر ثا بت نہیں ہو سکا ، ذرا ئع کے مطا بق محکمہ جیل کے ایلیٹ کورس کرنے والے وارڈرز کے وردی اتارنے کا معاملہ طول پکڑ گیا، آئی جی جیل پنجاب شاہد سلیم نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تو ہائی پروفائل جیل کے وارڈرز نے ایلیٹ فورس کی وردی اتاری نہ ہی احتجاج ختم کیا، دوروز قبل جیل سپرنٹنڈ نٹ کی تحر یر ی درخواست پر 37وارڈرز کا مختلف جیلو ں میں تبا دلہ کر دیا گیا ،ان وارڈرز نے تبا دلو ں کے احکا ما ت کو ما ننے سے انکا ر کر دیا اور احتجاج جاری رکھا، اب آئی جی جیل کے حکم پر مزید 100جیل وارڈرز کے تبا دلے کر نے کے احکا مات جا ری کر دئیے گئے ، ڈی آ ئی جی سا ہیوال ریجن کامران انجم اور ساہیو ال ہا ئی سکیورٹی کے سپر نٹنڈ نٹ نے پھر سمجھانے کو کو شش کی تو وارڈرز نے دو نو ں افسران کے سا تھ بھی انتہا ئی بد تمیزی کی ، قیدیوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور جعلی سازی دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست کا حربہ بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔ آئی جی جیل نے کہا وارڈز کی ہٹ دھری کے باعث تبادلے کرنے پر مجبور ہوئے ۔