سندر(نمائندہ 92نیوز )ساہیوال چیمبر آف کامرس کے ممبران نے معروف صنعتی ذون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اس موقع پر سابق صدر سندر اسٹیٹ و دیگر صنتعکاروں نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا او موقع پر ساہیوال کے معروف صنتعکار محمد فیصل شیخ نے کہا کہ سندر اسٹیٹ حقیقی معنوں میں ہی سندر ہے اور باقی تمام اسٹیٹس کے لیے رول ماڈل ہے یہاں کا ماحول ورکرز کے لیے انسان دوست ہے ۔ آصف علی ٹیپو کی سندر اسٹیٹ کے لیے خدمات ناقابل بیاں ہیں اور ہم بہت جلد وفد کی صورت میں دوبارہ سندر اسٹیٹ کا دورہ کریں گے ۔