اسلام آباد (غلام نبی یوسف زئی )چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں سویپنگ سٹیٹمنٹ دینے کا ایک نامعقول کلچر ڈویلپ ہوچکا ہے ۔پیر کو جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل منیر صادق نے جب عدلیہ کو بدنام کرنے اوربیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کا معاملہ اٹھایا تو چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے نامعقول لوگ سویپنگ سٹیٹمنٹ دیتے ہیں اورکچھ عرصہ سے ملک میں کلچر ڈویلپ ہوچکا ہے کہ سب خراب ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سب جج ،وکیل ا ور سیاستدان خراب نہیں ۔