لاہور (اپنے رپورٹر سے ) ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کو خبردار کیا ہے کہ سرکاری دفاتر بند ہونے کے باوجود ایل ڈی اے کا فیلڈ سٹاف پوری طرح چوکس ہے ، واگزار کروائی جانے والی اراضی کے اردگرد فوری طور پر چاردیواری تعمیر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔عملے نے سبزہ زار سکیم اور تاجپورہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔دوسری جانب انہوں نے پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے سپانسرز اور ڈویلپرز کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں مناسب مقدار میں کلورینیشن کے ساتھ ٹیوب ویلز کے آپریشن کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے ۔