سبی (نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے سے 5مزدور جاں بحق جبکہ 2اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ نے بتایا کہ جمعہ کو سبی سے 30کلو میٹر دور بابر کچھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے نصب بم سے مزدوروں کو لیکر جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جس سے گاڑی میں سوارحیدر علی، عثمان یوسف، محمد بشیر اور مظہر حسین سمیت 5 مزدور جاں بحق جبکہ 2ایف سی اہلکاروں سمیت5افرادزخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سبی منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ مزدور ایف سی کی حفاظت میں پانی کی پائپ لائن بچھانے کیلئے جارہے تھے ۔