لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکاروں کے گھر میں نیاز کا اہتمام کیا گیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ خوشبو،ندا چودھری، نادیہ علی اور اداکار وہدایت کار نسیم وکی کے گھر میں حضرت امام جعفر صادق کے دن کی مناسبت سے نیاز کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر اداکاروں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے نیازاور ختم کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں فیملی کے افراد ، قریبی دوست اور شوبز سے و ابستہ ساتھی اداکار شرکت کرتے ہیں۔