بغداد (92 نیوزرپورٹ) نقیب الاشرف سجادہ نشین دربار غوث اعظم ؒبغداد شریف سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی اور ان کے بھائی شیخ ہاشم عبدالقادر منصور الگیلانی کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر مسلم امہ،پاکستانی عوام اور علامہ خادم رضوی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔خصوصی پیغام میں انہوں نے محسن کائنات خاتم النبین سرکار دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی شان اور ناموس کے تحفظ پر علامہ خادم حسین رضوی کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔