لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ کورونا لاک ڈائون میں متاثرہ غریب ہم وطنوں کی امداد کیلئے پنجاب پولیس اپنی سماجی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اسی لئے مستحق خاندانوں کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ’’ پولیس ریلیف فنڈ ’’ قائم کیا گیا ہے تاکہ مشکل کے اس وقت میں غریب شہریوں اور دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا نہ ہوسکے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ فرنٹ لائن مصروف عمل ہے جس کا مقصد شہریوں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنا ہے ۔