کراچی (سٹاف رپورٹر) آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا سندھ ہائی کورٹ کا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا، جسٹس محمد سلیم جیسر نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی، نیا بینچ تشکیل دینے کے لیئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا گیا، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایک ارب چار کروڑ روپے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، جسٹس محمد سلیم جیسر نے درخواست کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی اور نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا، اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا نے بھی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔ آغا سراج درانی گرفتار ہیں اور ملزم مسیح الدین، گلزار اور احمد و دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔
سراج درانی کی درخواست ضمانت ، عدالتی بنچ پھر ٹوٹ گیا
بدھ 19 جون 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 19 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں