لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی جلد ہی بین الاقوامی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوجائے گا۔ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اْن کی بین الاقوامی سطح پر پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔