لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے اراضی ریکارڈ سینٹر ، سبزی منڈی اور پناہ کا دورہ کیااور وہاں پر دی جانے والی سہولیات ، صفائی ستھرائی ، ملازمین کی حاضری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ماڈل ٹاؤن اراضی ریکارڈ سنٹر اور اسسٹنٹ کمشنر شالامار مہدی مالوف نے شالامار اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا۔افسران نے اراضی ریکارڈ سینٹرز میں ملازمین کی حاضری، آن لائن سسٹم، ٹوکن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔افسران نے زیر التوا کیسز کا بھی جائزہ لیا۔۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیااور منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سٹاک، شکایات رجسٹر، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار، گراں فروشی کا جائزہ لیا۔افسران نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں 86 افراد مقیم تھے اورپناہ گاہ میں مقیم افراد کو ناشتہ فراہم کیا گیا۔ انہوں نے پناہ گاہ میں ٹھہرے ہوئے افراد سے پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔