لاہور(سپیشل رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ملکر سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق دوران آپریشن سخت چیکنگ کی گئی بائیو میٹرک مشین اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے استعمال سے متعدد افراد کو چیک کیا اور انکے کوائف کا اندراج بھی کیا گیا شہر کے پوش و دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر انکے شناختی کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔