لاہور (میاں رئوف) رات گئے سول لائنز پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک سرکاری عمارت کے اندر واقع ڈسپنسری کے انچارج ڈاکٹر مشرف کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ شام تھانہ سول لائنز میں خاتون نے درخواست دی کہ ڈسپنسری انچارج ڈاکٹر مشرف نیبہانے سے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔اسی دوران ڈاکٹر مشرف بھی تھانہ پہنچ گیا جسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔ سول لائنز پولیس کے مطابق ڈاکٹر مشرف کو گرفتار کرلیا ایف آئی آر درج کی جارہی ہے ، مزید تفتیش کے حوالہ سے خاتون کا میڈیکل بھی کرایا جارہا ہے ۔