کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس سے معیشت کو ہونے والے نقصان پر سٹیٹ بینک کا رعایتی اقدام، سٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانس اور طویل مدتی قرضوں پر چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ایکسپورٹ ری فنانس پارٹ ون کے تحت قرض لینے والوں کو 6ماہ کی رعایت دی جائے گی۔یکم جنوری سے 20مارچ تک ایکسپورٹ ری فنانس کے آرڈر ز کی شپ منٹ نہ ہونے پر جرمانہ ختم ہوگا۔اگر کسی ایکسپورٹر سے جرمانہ وصول کرلیا اس کو واپس کیا جائیگا۔ایکسپورٹ ری فنانس پیراٹو کے تحت قرض لینے والوں کیلئے ہدف میں کمی،ایکسپورٹرز کو اپنی کارکردگی کا ہدف پورا کرنے کیلئے 6ماہ کی رعایت دی گئی ہے ۔برآمدی صنعت کیلئے مشینری خریداری کیلئے طویل مدتی قرض اسکیم کی شرائط بھی نرم کی گئی ہیں۔یکم جنوری سے 30ستمبر تک ایل ٹی ایف ایف کیلئے ہدف کردیا گیا ہے ۔ایل ٹی ایف ایف کیلئے 50ڈالر کے بجائے 40لاکھ ڈالر برآمد کی شرط کردی گئی ۔طویل مدتی قرض کیلئے ایکسپورٹرز کو مزید ایک سال کی چھوٹ بھی دی گئی۔