لاہور( وقائع نگار خصوصی،این این آئی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو قومی اور عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی ۔ مختلف ممالک کے ٹی وی چینلز کی جانب سے اپنے بلیٹن میں سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور مختلف معاہدوں کے حوالے سے تذکرہ کیا گیا۔ پاکستان کے سرکاری اور نجی میڈیا نے سعودی ولی عہداور ان کے ہمراہ آنے والے وفودکی آمداوران کی مصروفیات کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے نامور میڈیا نمائندگان بھی سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی کوریج کیلئے پاکستان آئے ہیں۔اتوار کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو جہاں سرکاری میڈیا کی جانب سے اس دورے کی بھرپورکوریج کی گئی وہیں نجی میڈیا کی جانب سے اس دورے کی بھرپور کوریج کی گئی اور خصوصی نشریات چلائی گئی جبکہ سعودی ولی عہد کے دورے کی براہ راست کوریج کی گئی۔