اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے افسر سعید جاوید کو وزیراعظم کا پریس سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعید جاوید کا تعلق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئے پریس سیکرٹری کی تقرری سے متعلق سمری وزیراعظم عمران خان نے منظور کر لی ۔ ذرائع کے مطابق جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔