لاہور،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،کرائم رپورٹر،وقائع نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے ۔ سلمان غنی ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیشن پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ، ملیحہ رشید ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ایڈیشنل سیکرٹری (پولیس )داخلہ ، سعدیہ تہریم ایڈیشنل سیکرٹری (پولیس )داخلہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کی منتظرسندس ارشاد کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا ہے ۔ادھر وفاقی حکومت نے دو پولیس افسران کو ترقی دے کران کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تصور اقبال اور علی بن طارق کو ترقی دے کر ان کی خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔دونوں پولیس افسران کا تعلق پولیس کے 42ویں کامن سے ہے ۔ادھر وفاقی حکومت نے اسد حفیظ کو وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی اورہاشم رضا چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیڈا تعینات کر دیا ۔ اسد حفیظ پہلی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے سربراہ ہوں گے ۔