لاہور(سپیشل رپورٹر ) سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کورونا سے بچاؤ کا سپرے کیا گیا۔ خصوصی ٹیم نے دفتر کے تمام حصوں میں جراثیم کش سپرے کیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق تمام دفاتر اور تھانوں میں مرحلہ وار حفاظتی سپرے کیا جا رہا ہے ۔ لاہور میں مقامی تعطیل کے باوجود مختلف پولیس دفاتر میں سپرے کیا گیا۔ تھانہ بادامی باغ میں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا۔۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیس دفاتر میں جراثیم کش سپرے کر کے کورونا سے بچاؤ یقینی بنائیں گے ۔ سٹی ڈویژن میں سپرے شاہدرہ،بادامی باغ، لاری اڈا،مستی گیٹ، لوئر مال ٹبی سٹی اور شاد باغ سمیت تمام ڈویڑن کے تھانہ جات میں کروایا گیا ۔ ایس پی صدر سید غنصفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر ڈویڑن کے تھانہ جات میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیاجارہا ہے ۔