لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں،ڈی سی نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں یوم عاشور کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کریں،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ہربنس پورہ میں سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔42 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا، زمین کی کل مالیت 80 کروڑ روپے ہے ،گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کے لئے 367 مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے اور 35 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 49 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ جبکہ 21 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور 21 افراد کو حراست میں لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام پورہ کے علاقے میٹ ایکس مارکی کو سیل کر دیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 126 کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا ، ڈینگی لاروا کو چیک کیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر 01 گھر کے باہر اسٹیکر بھی چسپاں کر دیا گیا۔