مکرمی!کراچی میں کتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اب روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک اندازے کے مطابق کتوں کا ایک بہت بڑا لشکر موجود ہے۔کراچی والے پہلے دہشتگردوں کے خوف سے لرزاکرتے تھے مگرآج پر امن کراچی میں وہی خوف و ہراس ان آوارہ کتوں نے پھیلا رکھا ہے۔لوگوں کو اب اپنے بچوں کے اغواہونے کا ڈرنہیں ہوتا بلکہ کتے کے کاٹنے کا خوف لگا رہتا ہے۔ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد معاشرے میں سنگین مسائل کا باعث بن رہی ہے۔اس کا اندازہ ہم اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہسپتال میں موجود سو مریضوں میں ایک دومریض کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ان تمام مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوراً کوئی اقدام اٹھائے کہیں ایسا نہ ہو کے پشاور کے چوہوں کی طرح، لوگ کراچی کے کتوں پر بھی تنقیداور سیاست شروع کردیں۔ (عاشق علی، کراچی)