کراچی ( سٹاف رپورٹر ) سندھ کے وکلا نے مولانا فضل الرحمٰن کو لال جھنڈی دکھاتے ہوئے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کردیا۔گزشتہ روز اپنے بیان میں صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محد عاقل اعوان نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ وکلا ملک اور قوم کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ وکلا برادری ملکی حالات سمیت سب چیزوں کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے ۔جمعیت علماء اسلام( ف) کے مقامی عہدیداروں نے وکلا کو آزادی مارچ کی حمایت اور شرکت کی دعوت دی تھی۔