کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوبھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اورکے ایس ای 100انڈیکس40600پوائنٹس سے بڑھ کر 40700 پوائنٹس پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ48.42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہواسرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،سیمنٹ ،ٹیلی کام ،توانائی اوربینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40700پوائنٹس کی حدبھی عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 91.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40641.10 پوائنٹس سے بڑھ کر 40732.25 ہو گیا اسی طرح 27.53پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس18598.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28711.70پوائنٹس سے بڑھ کر 28863.44ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں40ارب 98کروڑ91لاکھ 13ہزار 268روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب55ارب 87 کروڑ12لاکھ 77ہزار 96روپے سے بڑھ کر 77کھرب96ارب 86کروڑ3لاکھ 90ہزار 364 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 40982.45پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس 40594.18 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ 15ارب روپے مالیت کے 41کروڑ69لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو20ارب روپے مالیت کے 50 کروڑ79لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔