اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جسٹس آف پیس،ایس پی کمپلینٹ سمیت سنتھیا ڈی رچی کو فریق بناکر موقف اختیار کیا گیا کہ امریکی خاتون نے مجھ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کئے جن سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالت سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے ۔