کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے خود کو بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی سے تشبیہ دینے والے مداح کو دلچسپ جواب دیا ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ڈرامے ’’محبت تجھے الوداع‘‘ کے ایک سین سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ان کی یہ تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ ایک مداح نے تو انہیں نیلی ساڑھی میں بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی سے ملاتے ہوئے کہا ’’سری دیوی جی کیا حال ہے آپ کا‘‘۔جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا حال ہے جونی لیور ۔