لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار و ہدایت کار نسیم وکی نے اپنی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ کا دوسرا گانا راحت فتح علی خان اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز فاروق سٹوڈیومیں کی گئی جس کے ریکارڈسٹ فاروق رائو تھے ۔اس فلم کا میوزک راحت فتح علیخان کمپوزکررہے ہیں جبکہ میوزک ارینگر کامران اختر ہیں۔ اس موقع پرراحت علی خان نے کہاکہ نسیم وکی ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے اورکنہ مشق ہدایت کار بھی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علیخان نے کہاکہ ان کی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دینے میں کامیاب ہوگی اور میں کہ سکتا ہوں کہ یہ فلم ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
’’سوری بابا‘‘کادوسرا گاناآئمہ اور راحت فتح علی کی آواز میں ریکارڈ
اتوار 01 دسمبر 2019ء
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار و ہدایت کار نسیم وکی نے اپنی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ کا دوسرا گانا راحت فتح علی خان اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز فاروق سٹوڈیومیں کی گئی جس کے ریکارڈسٹ فاروق رائو تھے ۔اس فلم کا میوزک راحت فتح علیخان کمپوزکررہے ہیں جبکہ میوزک ارینگر کامران اختر ہیں۔ اس موقع پرراحت علی خان نے کہاکہ نسیم وکی ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے اورکنہ مشق ہدایت کار بھی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علیخان نے کہاکہ ان کی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دینے میں کامیاب ہوگی اور میں کہ سکتا ہوں کہ یہ فلم ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 01 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں