پشاور(92نیوزرپورٹ)پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر ڈکوراک کے مقام پر شکستہ پل کو ایک رات میں مرمت کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جس کی بدولت مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا ۔سوات کے عوامی حلقوں نے اس بہترین اقدام پر پاک فوج کی تعریف کی ہے ۔ اہل علاقہ نے سٹیل پل کی مخدوش حالت کے باعث سوشل میڈیا پر فریاد کی تھی۔ پاک فوج نے نوٹس لیتے ہوئے فوری سروے کیا اور اگلے ہی روز پاک فوج کے 30 انجینئرز کا دستہ پل کی مرمت کے لیے پہنچ گیا۔سیاحتی سیزن کے باعث شاہراہ پر عموماً ٹریفک کا رش رہتا ہے اس لئے تعمیراتی کام رات کو کیا گیا ۔پاک فوج کے انجینئرز نے یہ بھی یقین دلایا کہ عالم گنج کے مقام پر خراب پل پر 2 دن میں کام شروع کیا جائے گا ۔