کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 100روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1464ڈا لرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے بڑھ کر85200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 73045روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔