لاس اینجلس( شوبز ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’سٹار وارز دی رائز آف سکائی واکر‘‘ مسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، فلم نے اس ہفتے مزید 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہالی ووڈ فلم کا گراف مزید اوپر جارہا ہے اور فلم کے ایڈونچر سے بھرے مناظر مداحوں کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ بار بار اس تخلیق کا نظارہ کرنے کیلئے سنیما گھروں کا رخ کریں۔گزشتہ ہفتے فلم نے امریکن باکس آفس پر 3 دن میں 27 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کیا تھا، جو دسمبر کے مہینے میں کسی فلم کا تیسرا سب سے زیادہ بزنس ہے ۔گزشتہ ہفتے بھی دی راک کی فلم’ ’جمانجی دا نیکسٹ لیول‘‘ دوسرے پر براجمان تھی اور رواں ہفتے بھی دا نیکسٹ لیول دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی۔