اسلام آباد(خبر نگار)کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لئے سپریم کورٹ کے آٹھ معمول کے بنچ اور دو لارجر بنچ تشکیل دیدیئے گئے ۔تمام بنچ 11سے 15نو مبر تک زیر التوا مقدمات کی سماعت کریں گے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ بنچ 11 نو مبر کو ساڑھے گیارہ بجے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر کی آئینی درخواستوں پر سماعت کرے گا جبکہ بدھ کو چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ فاٹا ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔