کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کوتیزی کا رجحان لوٹ آیا اور کے ایس ای100انڈیکس 305پوائنٹس اضافے سے 39882.78پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو41ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 41ارب77کروڑ84لاکھ 63ہزار458روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی حجم73کھرب68ارب32کروڑ66لاکھ 19ہزار115روپے ہو گیا ۔دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت4800روپے اضافے سے 1لاکھ28ہزار700 اور دس گرام سونے کی قیمت4116روپے اضافے سے 1لاکھ10ہزار340روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت130روپے اضافے سے 1630روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔علاوہ ازیں مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بد ھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر 168.60روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر70پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے بڑھ گیا۔