کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سپریم کورٹ میں آرمی چیف سے متعلق کیس کی سماعت کے پیش نظربدھ کو بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے 38ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 38122.72پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 63.11فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69ارب 40کروڑ2لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 53.25فیصدکم رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، اور منگل کوجاری رہنے والی مندی کے اثرات ٹریڈ نگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھے گئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 37671.39 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوگیاجو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 327.67 پوائنٹس کے اضافے سے 38122.72 پر بند ہوا ۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 131.50 پوائنٹس کے اضافے سے 17523.17 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 140.77پوائنٹس کے اضافے سے 61361.57 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 257.23 پوائنٹس کے اضافے سے 27062.69پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔