لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے راناثنااﷲ اور شہریارآفریدی کو قرآن نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔میں سپیکر ہوتا تو دونوں کو 15،15دن کیلئے معطل کر دیتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا تمام ا ادارے ایک پیج پرنہ ہوئے توملک انار کی کی طرف چلا جائے گا۔ فوج پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی ہے ، بل کی حمایت میں ووٹ دیکر (ن) لیگ اور پی پی نے بہت اچھا کام کیا۔آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو آگے کر دیا ، یہ نہیں ہوسکتا بل کی حمایت کا مریم نواز اور بلاول کو نہیں پتہ تھا۔ میں نے اس وقت بھی کہا تھا نوازشریف کو با ہر نہیں جانا چاہیے ، نوازشریف لندن میں ایک دن بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، ڈاکٹرزکی ہدایت پر نوازشریف کو باہر جانے دیا گیا اب ڈاکٹرز پر انکوائری بیٹھنی چاہیے ۔انہوں نے کہا ایم کیو ایم اور (ق)لیگ کے گلے شکوے درست ہیں۔