اسلام آباد، راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی،92 نیوز رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمندمیں دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بھارتی ادویات، اسلحہ،مواصلاتی آلات ،لٹریچراوردیگرسامان برآمد ہو ا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی جانب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران چاردہشتگردعلاقے سے فرارہوتے ہوئے مارے گئے ،دوسری کارروائی مہمندمیں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران3دہشت گردمارے گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ،مواصلاتی آلات سمیت بھارتی ادویات،لٹریچر اور دیگر سامان بھی برآمد ہو اہے ۔