لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر75 لاکھفالوئرز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئی ہیں،ایمن خان سر فہرست ہیں جن کے اس وقت 76 لاکھ فالوئرز ہیں ۔اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 5 ملین یعنی75 لاکھفالوئرز ہوگئے ہیں جس کے بعد عائزہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارائوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔کامیابی کے اس موقع پر عائزہ خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی انسٹا فیملی کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔