لاہور ( سپیشل رپورٹر ) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے گزشتہ روز بغیر پروٹوکول مختلف شاہراہوں ڈیفنس، والٹن روڈ، کینال روڈ کا وزٹ کرکے دوران ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹولیوں کی شکل میں کھڑے ہونے والے متعدد وارڈنز کی سرزنش کرتے ہوئے ڈی ایس پی ڈیفنس کو ہدایت کی کہ وارڈنز کو چوکوں میں چاق و چوبند ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کے بارے میں بریفنگ دی جائے ۔دریں اثنا سی ٹی او کی ہدایت پر کینال روڈ پر رکشوں کا داخلہ ممنوع ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کا داخلہ روکنے کیلئے کینال روڈ پر مختلف مقامات پر بئیریرز لگا دئیے ہیں۔سی ٹی اوزسیدحماد عابد کاکہنا تھاکہ کینال روڈ پر روز بروز چنگ چی رکشوں کی بھرمار میں اضافہ ہورہا تھا۔