لاہور(نامہ نگار خصوصی) ڈیوٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید امجد علی شاہ کی کچہریوں کے ججز کے ہمراہ آن لائن جیل انسپکشن کرتے ہوئے 54 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سیشن جج نے ایم ایس میو ہسپتال اور ایم ایس جنرل ہسپتال کو میڈیکل سپیشلسٹ کو دونوں جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کے لیے بھیجنے کا حکم دے دیا ،جیل انسپکشن میٹنگ میں ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد عمران مظہر اور ماڈل ٹاون کچہری کے شبیب ظفر باجوہ نے شرکت کی ۔ڈیوٹی سیشن جج امجد علی شاہ نے کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کی ویڈیو لنک کے ذریعے جیل انسپیکشن کی ۔ڈیوٹی سیشن جج نے جیل انسپیکشن کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے معمولی نوعیت کے کیسز میں آٹھ ملزمان کو رہا کرنے کا حکم سنایا ۔