لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ریسکیو 1122 لاہور کی جانب سے دریائے راوی میں سیلاب کے خدشات کے باعث موک ایکسرسائز کا اہمتام کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور شاہد وحید قمر کے مطابق فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد آپریشنل سٹاف کی صلاحیتوں کو پرکھنا ہے۔ریسکیو عملہ اور فلڈ آپریشنل آلات کی فٹنس ترجیح اول ہے ۔ ریسکیو 1122 فلڈ ایمرجنسی میں ریسکیو سروس کی فراہمی کیلئے ہر دم تیار ہیں۔شاہد وحید قمرکا مزید بتایا کہ ایکسرسائز میں 100 ریسکیور اور 7 بوٹس نے حصہ لیااور آپریشنل سٹاف نے شاندار اور بھرپور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔