کراچی(سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ۔ آصف زرداری 3 مارچ کو سینٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرینگے ،ناسازی طبیعت کے سبب کافی عرصے سے آصف زرداری سفر نہیں کررہے تھے ، قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کے اعزاز میں آج عشائیے کا بھی اہتمام کیاگیاہے ، آصف زرداری 2مارچ کو اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیے میں بھی شریک ہونگے ۔