اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)لاک ڈاؤن کے باعث قومی اسمبلی اورسینٹ سیکرٹریٹ کو 14 اپریل تک دوبارہ بند کر نیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سیکرٹریٹ ایک روز کیلئے کھولا گیا تھا،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوتے ہی دونوں سیکرٹریٹس ایک بار پھر 7 اپریل سے 14 اپریل تک دوبارہ بند کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 6 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھاتاہم بندش میں 14ا پریل تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، شعبہ قانون سازی اور بین اقوامی تعلقات میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھیں گی۔