لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سیکرٹری اوقاف گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت زونل ناظمین کانفرنس کا انعقاد ۔اجلاس میں گزشتہ 40دنوں میں دئیے گئے ٹارگٹس اور جولائی تا دسمبر 2019کی آمدن کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے اجلاس میں کہا کہ ان کی تعیناتی کے بعد سے ابتک پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کوبہتر بنانے کے لئے بزنس پلان اور اس کی طرح کے دیگر اہداف جومرتب کیے گئے ہیں۔