اسلام آباد (این این آئی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفہ دی جانے والی گاڑی پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیر اعظم کو پروٹون ایکس 70 گاڑی تحفہ میں دی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ گاڑی آج ملائیشیاکے ہائی کمیشن میں پاکستانی حکام کے حوالے کی جائے گی، تقریب میں مہمان خصوصی مشیر عبد الرزاق دائود ہوں گے ۔